عراق: داعش نے فرار کی کوشش پر 3خاندان قتل کر دیئے، 100 نوجوان اغوا
موصل + بغداد (صباح نیوز+ بی بی سی) عراق کے شمالی شہر موصل سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرنے والے تین خاندان بد نام زمانہ داعشی دہشت گردوں نے موت کے گھاٹ اتار دئیے۔ بچے، خواتین شامل ہیں،نعشیں درختوں سے لٹکا دیں جبکہ حمام العلیل کے مقام سے 100 نوجوان شہریوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔دوسری جانب موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی کی متضاد اطلاعات آئی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق پنتیس یزیدی داعش کی قید سے بازیاب کرا لئے گئے، عراق کی وفاقی پولیس کے اعلان کے مطابق سکیورٹی فورسز مغربی موصل کے اندر تک داخل ہوگئی ہیں۔