• news

مسلم لیگ ن کی قیادت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی: مہر اشتیاق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت قوم سے کئے اپنے وعدے پورے کرے گی ، بجلی کا بحران اسی برس ختم ہو گا اور اورنج لائن ٹرین کا تحفہ بھی اہل لاہور کو اسی برس ملے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سبزہ زار ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتما م ڈی بلاک میں سعید آسی پارک، پانی کی فراہمی کے لئے نئے ٹیوب ویل کے منصوبے اور نئی کرکٹ گراﺅند کے افتتاح کے موقع پر شہریوںپر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد، سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن صدرسعید آسی، ڈپٹی میئر میاں محمود احمد، یو سی چیئرمین میاں بشارت ڈولہ ، سینئر صحافی انجم رشید، یاسین فاروقی ، محمد افضل خان ، سجاد اکبر قاضی و دیگر نے خطاب کیا۔ میاں مرغوب نے کہا کہ سبزہ زار میں 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال جلد کام شروع کر دے گا، سبزہ ار ویلفیئر فیڈریشن کے صدر سعید آسی نے کہا کہ علاقہ کے لئے ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مہر اشتیاق اور میاں مرغوب نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن