ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں مولانا عبدالستار خان نیازی کی یاد میں خصوصی نشست کل ہوگی
لاہور (خبر نگار) مجاہدملت حضرت مولانا عبدالستار خان نیازی کی یاد میں ایک خصوصی نشست منگل 2 مئی کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ نے جمعیت علمائے پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔