سرمایہ داری نظام نے عوام کو غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا،عوامی تحریک
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک لیبر ونگ کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 70 سال بعد مزدور کی حالت نہیں بدلی۔ سرمایہ داری نظام نے 19 کروڑ عوام کو غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کے مرکزی صدر اشتیاق چودھری نے کی جبکہ شوکت علی‘ صدر فضل واحد‘ حسن رانا‘ اکبر علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے سیمینار میں شرکت کی۔