• news

لاہور چڑیاگھر میں انقلاب گروپ کا کلین سویپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر ایپکا یونٹ کے ہونے والے انتخابات میں انقلاب گروپ کا کلین سویپ، صدر سمیت تمام عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن حاجی ارشاد گروپ کے زیر اہتمام لاہور چڑیا گھر ایپکا یونٹ کا انتخاب عمل گزشتہ روز مکمل ہوا۔ جس میں اختر محمود اعوان صدر، ذوالفقار علی جٹ، عبدالستار گجر اور محمد اسلم نور سینئر نائب صدور، منشا مسیح سیکرٹری جنرل، محمد شریف ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد سلیم نوشاہی آفس سیکرٹری کامیاب ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن