• news

حافظ بارک اللہ انتقال کر گئے ،چودھری شجاعت حسین، مونس الٰہی ، ساجد میر و دیگر کی تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لکھوی خاندان کی ممتازروحانی شخصیت حافظ بارک اللہ لکھوی وفات پاگئے ۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ وہ سابق ایم این اے مولانا معین الدین لکھوی مرحوم کے بڑے صاحبزادے جامعہ محمدیہ اوکاڑہ اور انجمن لکھویہ کے صدر تھے ۔ ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین ،مونس الٰہی ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن