• news

پاکستانی طلبہ کا اعزاز، امریکن یونیورسٹی آف شارجہ میں منعقدہ تقریب میں 7 گولڈ میڈل جیت لئے

اسلام آباد(آن لائن)دنیا کے اہم ترین مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے منعقدہ ایک ایونٹ میں کراچی کے نجی سکول سے تعلق رکھنے والے 7 طالب علموں نے 7 سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔امریکن یونیورسٹی آف شارجہ میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں دنیا بھر کے 200 سے زائد سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور دنیا میں جاری مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون اور سفارت کاری کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان کا 'لنکس' وہ واحد اسکول تھا جو اس ایونٹ میں 7 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ اس ایونٹ میں سونے کے تمغے اپنے نام کرنے والے طالب علموں میں عائلہ عدنان، شمیر پنجوانی، میگی اسمتھ، زارا فواد علی، توبہ چاولہ، زہرا چاولہ اور سنیف ہارون شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن