• news

نیپال: مواخدہ کی تحریک جمع ہونے پر پہلی خاتون چیف جسٹس معطل

کٹھمنڈو (اے ایف پی) نیپال کی مخلوط حکومت نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو معطل کر دیا، چیف جسٹس کا مواخذہ کرنے کی تحریک بھی جمع کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس سوشیلاکرکی نے ایک ماہ قبل حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے پولیس چیف کو ہٹا دیا تھا اور حکومتی فیصلہ کو معطل کر دیا تھا۔ حکومتی رکن کے مطابق چیف جسٹس نے حکومتی فیصلوں میں مداخلت شروع کر دی ہے اس لئے ان کے خلاف مواخذے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس کرکی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس لئے چیف جسٹس کے خلاف ہو گئی ہے کیونکہ انہوںنے اپنے ایک سالہ دور میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ پر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم بیملندراندھی نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن