• news

سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے بورڈ سے تنازعہ پر چپ سادھ لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تنازعہ پر چپ سادھ لی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈی جی کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے لیکن جو بھی آئے اسے کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سابق ڈی جی پاکستان اختر گنجیرا کو ہٹایا گیا تو میں پاکستان اولمپک کے صدر لیفٹینینٹ جنرل( ر) عارف حسن کے ساتھ کوئٹہ میں تھا اس لیے اس کی وجوہات سے لاعلم ہوں لیکن اس کا خواہش مند ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کیا جائے اور کھیلوں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن