• news

سابق بھارتی فٹبالر سانتو مترا چل بسے

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) مشرقی بنگال کے سابق فٹبال کپتان سانتو مترا 75 برس کی عمر میں چل بسے۔کینسر میں مبتلا مشرقی بنگال کے سابق فٹبالر سانتو مترا کی موت گزشتہ روزہوئی۔ وہ طویل عرصے سے اس بیماری کیخلاف جنگ لڑرہے تھے۔ انہوں نے اہلیہ اور بیٹی کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق وہ 2009 سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے 1965 سے 1972 کے درمیان ریاستی ٹیم کی نمائندگی کی، انہیں 1968 کے میرڈیکا کپ کیلئے بھارتی سکواڈ میں بھی شامل کیاگیا تھا لیکن وہ کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن