مسلم لیگ ن سپورٹس ونگ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سپورٹس ونگ لاہور کے زیر اہتمام لاہور یو۔سی کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد آئندہ ماہ حمزہ شہباز شریف کپ کے نام سے منعقد کیا جائے گا جس کے چیف آرگنائزر سینئر راہنما اور مسلم لیگ (ن)سپورٹس ونگ کے سیکرٹری ملک منظور مانی ہونگے ۔اس ٹورنا منٹ میں لاہور کی تمام یو۔سی کی ٹیموں کے درمیان ناک آ¶ٹ ٹورنا منٹ ہوگا ہر ٹیم یو۔سی چیئرمین کے نام پر بنائی جائے گی تاکہ ایونٹ میں دلچسپی پیدا ہوسکے ملک منظور مانی نے مزید بتایا کہ ٹورنا منٹ ہارڈ بال اور کلر کٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میاں حمزہ شہباز شریف اور اختتامی تقریب کے موقع پر میاں محمد شہباز شریف ہونگے۔