,لندن: برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کا اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
لندن (اے پی پی) برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی کمیونیٹی اور مختلف تنظیموں کی اپیل پرلندن میں ہونے والے مظاہرے کے شرکاءاسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔شرکاءاسرائیلی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر رہے تھے جو قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی حکام کے غیر انسانی سلوک اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جیلوں میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔