ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاری ٹرائنگولر سیریز آج سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کےلئے شیڈول ٹرائنگولر سیریز آج سے شروع ہوگی جبکہ ابتدائی میچ پاکستان سینئرز اور پاکستان وائٹس کے درمیان جوہر ٹاو¿ن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ 2014 سے محروم رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کوالیفائنگ راو¿نڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ ایونٹ 15سے25 جون تک لندن میں جاری رہے گا۔پول بی میں شامل پاکستانی ٹیم افتتاحی میچ 15جون کو ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے منتخب کھلاڑی امجد علی، مظہرعباس، نواز اشفاق، محمد علیم بلال، ابوبکر محمود، محمد رضوان جونیئر، محمد عاطف مشتاق، محمد فیصل قادر، تعظیم الحسن، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، محمد عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، محمد ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، عبدالحسیم خان، محمد اظفر یعقوب، عمیر سرفراز، مبشر علی اور قاضی اسفند یار نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے صبح اور شام کے الگ سیشنز میں بھرپور مشقیں کیں۔ دوپہر کے اوقات میں ہیڈکوچ خواجہ محمد جنید نے کھلاڑیوں کو ایک گھنٹے کا خصوصی لیکچر دیا جس میں وڈیوز کے ذریعے پلیئرز کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی ¾بعدازاں شام کے سیشن میں پنالٹی کارنرز لگانے اور دفاعی شعبے میں بہتری لانے کی پریکٹس کی گئی۔دوسری جانب ٹرائنگولر سیریز کا باقاعدہ آغاز3 مئی سے ہوگا، ابتدائی میچ میں پاکستان سینئر ٹیم پاکستان وائٹس کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان سینئر ٹیم کی کپتانی کے فرائض حسیم خان انجام دیں گے جبکہ وائٹس کی قیادت کاشف شاہ کریں گے۔ قومی ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید کے مطابق لاہور میں قومی ٹیم کے5 میچز پاکستان وائٹس اور ڈویلپمنٹ سکواڈز کے ساتھ ہوں گے، بعد ازاں سیریز میں شریک ٹیمیں قصور، اوکاڑہ، گوجرہ، راولپنڈی اور مردان میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔