• news

ٹی ٹونٹی رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا تیسری پوزیشن مل گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹر نےشنل کرکٹ کونسل نے ٹےموں کی سالانہ ٹی ٹونٹی رےنکنگ جاری کر دی ۔ آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔نئی رینکنگ میں 2 پوائنٹس کھونے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم 125پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ معمولی فرق کی وجہ سے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ6,6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بالترتیب 118اور 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا 110پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز 109پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 95 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں، افغانستان 90 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 78پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ اسکاٹ لینڈ 11وےںِ، زمبابوے 12ویں، یو اے ای 13 ویںِ، نیدر لینڈز 14ویںِ، ہانگ کانگ 15ویںِ، پاپوا نیوگنی 16ویںِ، اومان 17ویںِ جبکہ آئر لینڈ کی ٹیم 18ویںِ نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر 2018 تک رینکنگ میں ٹاپ 9 ٹیمیں اور میزبان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں براہ راست رسائی حاصل کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن