ایبٹ آباد: نجی ہسپتال کی لفٹ خراب آپریٹر دم گھٹنے سے جاں بحق
ایبٹ آباد (اے پی پی) نجی ہسپتال میں لفٹ خراب ہونے کے باعث لفٹ آپریٹر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ نعش لفٹ سے نکال لی گئی ہے۔ منگل کے روز منڈیاں میں واقع ایک نجی ہسپتال کی لفٹ اچانک خراب ہو گئی۔ لفٹ آپریٹر عبدالغفور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لفٹ مرمت کر کے تین گھنٹے بعد لفٹ آپریٹر کو باہر نکالا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔ متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔