• news

.غیر ملکی فنڈنگ کا منصفانہ اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کے منصفانہ اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد سے حکومت کے بلند شرح نمو کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ وہ منگل کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے غیرملکی فنڈنگ سے شروع کئے گئے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن