• news

شام :میزائل حملہ داعش کے پناہ گزین کیمپ میں 5 خودکش دھماکے 9بچوں سمیت 50 ہلاک

دمشق/بیروت (اے پی پی+اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) شامی صوبہ حلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول گائوں اویجل پر میزائل حملے میں 18 شہری، عراقی سرحد کے قریب پناہ گزین کیمپ میں 5خود کش حملوں میں 32افراد مارے گئے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلب کے مغربی دیہی علاقے کے شہری دفاع کے عہدیدار محمد خلاق نے کہا ہے کہ اویجل گائوں پر گذشتہ شام کے وقت کئے گئے میزائل حملے میں ایک 3 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں9 بچوں اور 4 عورتوں سمیت 18 شہری ہلاک ہو گئے۔ فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے کہا شامی صدر اور فوج کی معاونت جاری رہیگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ کریملن کے مطابق شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا دونوں نے اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن