• news

کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائیگا: گورنر سندھ

کراچی(اے این این)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلیکچوئل پراپرٹی ڈے پر ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے محمد زبیرکاکہنا تھا کہ اگر6 سے7 فیصد نمو حاصل کرنی ہے تو نجی شعبے کو ترقی دینا ہوگی ،احتجاج کرنے والوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ میں نجی شعبے کے ساتھ ہوں، کسی کو نوکری پر واپس لگانے کے مطالبے کی کے الیکٹرک سے بات نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی پاورکمپنی اگلے5سال میں 9 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی، پوری دنیا اب پاکستان کی معاشی ترقی کی پذیرائی کررہی ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے بغیرترقی ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن