• news

تاجر برادری مشکل ترین حالات میں ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے: پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے آئندہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانے اور صنعتکاروں و تاجروں کو مراعات کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں چھوٹ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے تاکہ نئے لوگوں کو ٹیکس دائرے میں لایا جائے ۔ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح کمی لائی جائے ۔سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے اور ٹیکس دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہر ہ کرتے ہیں ۔ چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور وہ پہلے ہی مشکل اور نامساعد حالات میں معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن