• news

سمیڈا کے ڈویلپمنٹ پلان کو حکومتی وژن 2025ء میں شامل کر لیا گیا

لاہور ( کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے تحت تشکیل پانے والے پانچ سالہ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پلان کو حکومت پاکستان کی طرف سے منظور کردہ وژن 2025 میں شامل کر لیا گیا اور اسکے مثبت اثرات جی ڈی پی، برآمدات، وسائل روزگار اور کاروباری اداروں کے فروغ پر مرتب ہورہے ہیں ۔ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سمیڈا کی طرف سے جاری شدہ ایک حالیہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران سمیڈا کے مختلف اقدامات کے نتیجے میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں کل ۵۲ئ۱۔ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن