• news

حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے بجٹ تیار کرے: خالد پرویز

لاہور ( پ ر ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ تاجر برادری کی مشاورت سے تیار کرے۔ وِد ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی بجائے اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ یہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکس بزنس کی بڑھوتری اور استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ نئے بجٹ میں قرآن پاک کے لیے کاغذ کو ڈیوٹی فری کیا جائے تاکہ قرآن و حدیث کی مطبوعات کم قیمت ہونے کے باعث ہر شخص تک پہنچ سکیں۔ کتاب و سٹیشنری پر عائد ٹیکس ختم کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن