• news

بجٹ میں خام مال کو ڈیوٹیز سے مستثنیٰ قرار دیا جائے: خواجہ خاور رشید

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے آئندہ بجٹ 2017-18کے حوالے سے کہاکہ امید ہے کہ بجٹ صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا اور اسے کاروباری دوست بنایا جائیگا۔ بزنس کمیونٹی کیلئے کاروبار دوست بجٹ بنایا جائے۔ بجٹ میں خام مال کو ڈیوٹیز سے فری قرار دیا جائے۔انڈسٹری والی مراعات ہی کمرشل امپورٹر کو بھی دی جائے تاکہ چیزوں کی لاگت کو کم جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن