• news

کاشتکارکپاس کی کاشت فوری مکمل کریں، ترجمان محکمہ زراعت

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت ابھی تک مکمل نہیں کی وہ جلد از جلد کپاس کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔ جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت مکمل کر لی ہے وہ وقفے سے آبپاشی کریں اور متناسب کھادوں کا استعمال کریں۔ رس چوسنے والے کیڑوں کے انسداد کے لئے پیسٹ سکائوٹنگ کریں تاکہ ان کو ختم کرکے کپاس کو ان رس چوسنے والے کیڑوں سے بچایا جا سکے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے۔ اس سے لباس اور کپڑے کی دوسری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے بنولے کا تیل بناسپتی گھی کی تیاری کے لئے بطور خام مال استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کا تقریباََ80فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن