• news

دوسرا ٹیسٹ‘ویسٹ انڈیز کی برتری155رنز ‘3وکٹیں باقی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں7 وکٹوں پر 236رنز بناکر مجموعی طور پر 155رنز کی برتری حاصل کرلی ۔میزبان ٹیم نے 81 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلا نقصان محمد عباس کی باؤلنگ کے دوران اٹھانا پڑا جب کیرون پاؤل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد عامر نے ہٹمیئر بائیس رنز پر بولڈ کردیا۔ یاسر شاہ نے براتھویٹ کو 42رنز پر آئوٹ کیا ۔روسٹن چیز کو یاسر شاہ نے 23رنز پر کیچ اینڈ بولڈ کر دیا ۔ اس کے بعد شے ہوپ اور وشال سنگھ نے وکٹ کو سنبھالا اور سکور کو 219تک پہنچا دیا ۔ ہوپ 90‘ وشال 32، ہولڈر 1 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 236رنز بنالئے تھے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ تھے ۔ یاسر شاہ نے 4 ‘محمد عباس نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔میزبان ٹیم پہلی انگز میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان نے کی پہلی اننگز میں393رنز بنائے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن