ایک اننگز میں 3بار99رنز‘مصباح کا 140 سالہ تاریخ میں انوکھا ریکارڈ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 99 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 99 کے سکور جیسن ہولڈر نے کپتان کی اننگز کا اختتام کر دیا جس کیساتھ ہی وہ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جس کی اننگز تین مرتبہ 99 رنز پر تمام ہوئی۔مصباح الحق کیریئر میں کل تین مرتبہ 99 کے ہندسے تک محدود رہے جہاں دو مرتبہ وہ اپنی وکٹ محفوظ نہ رکھ سکے۔2011 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں 99 رنز پر وکٹ دے بیٹھے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 کے سکور پر پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی وہ ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔