اہلیہ نے مصباح کو مسٹر 99 کا لقب دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کپتان مصباح الحق بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 99رنز پر آئوٹ ہو گئے۔خیال رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب و ہ99پر پہنچنے کے باوجود بھی سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ ان کی اہلیہ پریشان اور افسردہ نہ ہوئیں بلکہ ٹوئٹر پیغام میں مصباح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے ! آپ کو پانا خوش قسمتی ہے مسٹر 99، اہلیہ کے پیغام کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔