• news

اسلام آباد میں ایف بی آر ٹاور بنانے کیلئے زمین حاصل کر لی گئی: چیئرمین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ انہوں نے ایف بی آر فاؤنڈیشن ملازمین کی فلاح و بہبود‘ صحت اور اعلیٰ تعلیم کے لئے قائم کی ہے۔ ایف بی آر میں افسروں اور سٹاف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ وہ ملازمین کی ملازمتوں کے متعلق ایشوز اور مسائل کو حل کریں گے‘ ملازمین بھی ریونیو جمع کرنے کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ملازمین کو پلاٹ کی بجائے گھر بنا کر دے گی جس کی لاگت آسان اقساط میں لی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایف بی آر ٹاور بنانے کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کے احاطہ میں خوبصورت مسجد بنانے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن