ٹریفک حادثہ کے ذمہ داروں کے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کر دیئے جائیں:عبدالمجید منہاس
لاہور (پ ر) شہروں میں بڑھتی آبادی کے ساتھ ٹریفک کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی جائے جو شخص بھی ٹریفک کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثہ کا باعث بنے اس کا ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ کے لئے کینسل کر دیا جائے اور اس شخص کو تین ماہ کے لئے جیل بھیج دیا جائے اگر اس سلسلہ میں سختی نہ کی گئی تو ٹریفک کے حالات مزید بد سے بدتر ہو جائیں گے۔ اس لئے ایسے اقدامات کرنے سے حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔