• news

چودھری گلزار گجر کا گندم خریداری مرکز رائے ونڈ کا دورہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار گجر نے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ گندم خریداری مرکز رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا ،میڈیا کے علاوہ چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر اور چیئرمین دائود خاں بھی ان کے ساتھ تھے ، انہوں نے کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موجود کسانوں سے صورت حال معلوم کی،اس موقع پر تحصیل دار رائے ونڈ عمران صفدر نے بتایا کہ ان کو 11ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا گیا ہے،تمام کاشت کاروں کے کاغذات کی پوری جانچ پڑتال کے بعد باردانہ جاری کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر چھاپہ مار ٹیم کے ارکان نے صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن