• news

انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ ونگ تشکیل دیدیا: سردار محمد رضا

پشاور (بیورو رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کو مزید شفاف بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ ونگ تشکیل دیا گیا ہے جو الیکشن کے ہر مرحلے میں ہر جگہ بھرپور مانیٹرنگ کرے گا۔ اور اپنی رپورٹ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو دے گا۔ ریجنل الیکشن کمشنر ز کا ڈویژن کی سطح پر اس میں کلیدی کردار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سروسز کلب میں آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پی کے اور قبائلی علاقوں کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ و ایجنسی الیکشن کمشنرز اور الیکشن آفیسرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن