• news

ضلع ناظم چار سدہ بجلی چوری میں ملوث مقدمہ عمران پر بنتا ہے: عابد شیر علی

پشاور(این ا ین آئی+آئی این پی )وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ ہائی لاسسزوالے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،ہمارے کام نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جلدخاتمہ کردینگے،ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ واپڈا ہاس پشاورمیںمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈرامے بندکرے،رواں ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اثرات نظرآئیں گے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ملک کولوڈشیڈنگ فری ملک بناناہے۔ہرمہینے 500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ہم نے ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے ٹرانسمیشن کا نظام اور لائینیںبچھائی۔2018 میں ہر ایریا میں بجلی وافر ہوگی۔ پیسکو میں اس وقت نو سو سے زائد فیڈرز ہیں،چارسو پندرہ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے پشاور میں دو سو چوبیس فیڈرز خسارہ پر ہیں،وہاں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔بجلی چوروں کی فہرست میں فہدکانام تیسرے نمبرپرہے نئے پاکستان کی بات کرنیوالے ضلعی ناظم کیخلاف کاروائی کریں۔وزیرمملکت پانی وبجلی نے واضح کیاہے کہ بجلی چوروں کوبجلی نہیں ملے گی۔ڈسٹرکٹ ناظم چار سدہ کے گھر میں کوئی میٹر نہیں لگا، ڈائریکٹ تاریں لگی ہوئی ہیں بجلی چوری کا سب سے بڑا مقدمہ عمران پر بنتا ہے، ماض کی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا، ملک بھر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، حکومتی اقدامات سے توانائی کے منصوبے پورے ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن