پانامہ کیس،آج جے آئی ٹی کی تشکیل کا امکان، چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر سٹیٹ بنک سپریم کورٹ پیش ہونگے
اسلام آباد(اے این این + این این آئی) پانامہ کیس کے فیصلے پرعملدرآمدکی نگرانی کیلئے قائم سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ (آج)جمعہ کودوسری سماعت کرے گا۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین اور سٹیٹ بینک کے گورنر طلبی پربنچ کے روبروپیش ہوں گے اور اپنے اپنے ادارے میں گریڈ اٹھارہ اور اس سے اعلیٰ درجے پر فائز تمام افسروں کے ناموں کی فہرست پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی نے آج پونے دو سو افسروں کی نئی فہرست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔