فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4روپے 23 پیسے کمی کر دی
اسلام آباد(اے این این) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 23 پیسے فی یونٹ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری اور مارچ کیلئے کی گئی ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے دائر درخواست کی۔ سماعت نیپرا اتھارٹی نے 27اپریل کودی تھی اور سماعت مکمل ہونے کے بعد نرخوں میں ماہ فروری اور مارچ کیلئے منظوری دی تھی جس کے بعد اب نیپرا نے فروری کیلئے 2 روپے 15 پیسے اور مارچ کیلئے بھی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن سے مجموعی طور پر صارفین کو 23ارب کا ریلیف ملے گا جس کے تحت دونوں ماہ کا ریلیف یکساں قیمتوں میں ہے۔