جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی
لاہور+اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے+نمائندہ نوائے وقت ) چیف جسٹس ثاقب نثارکی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کااجلاس ہوا جس میںہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججزکومستقل کرنیکی سفارش کی گئی ہے جن میںجسٹس شاہد مبین،جسٹس سرداراحمدنعیم،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی،جسٹس ساجدمحمودسیٹھی،جسٹس شہرام سرورچوہدری اورجسٹس سرفراز ڈوگرشامل ہیں۔کمیشن نے جسٹس ارم سجادگل کی ایڈہاک مدت میں توسیع نہیں کی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے سنیئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ، اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف، وفاقی وزیرقانون،صوبائی وزیرقانون سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگرممبران نے شرکت کی۔آٹھ جون 2015ء کو تعینات ہونیوالے لاہورہائیکورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے پرغورکیا گیا۔ کمیشن نے چھ ججز کومستقل کرنے بارے اپنی سفارش ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیں۔