• news

ومبلڈن اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں ساڑھے بارہ فیصد کا اضافہ

لندن (سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔ پرائز منی اٹھائیس اعشاریہ ایک سے بڑھا کر اکتیس اعشاریہ چھ ملین پاونڈ کر دی گئی ہے۔ فاتح کھلاڑی کو 30 کروڑ روپے ملیں گے۔ ویمن سنگل کا ٹائٹل جیتنے والی ٹینس سٹار بھی 30 کروڑ کی ہی حقدار ٹھہرے گی۔ منتظمین کا گرینڈ سلم ایونٹ میں ماریا شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری دینے پر غور، ڈوپنگ اسکینڈل میں پندرہ ماہ پابندی کے بعد روسی سٹار کی شٹٹ گارٹ اوپن ٹینس میں واپسی ہوئی۔ ومبلدن ٹینس میں برطانوی اینڈی مرے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ خواتین میں امریکی سٹار سرینا ولیمز دفاعی چیمپئن ہیں۔ ٹورنامنٹ تین سے سولہ جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن