• news

بھارتی فلم فیسٹیول میں ”ماہ میر“ کو 2 ایوارڈز ملنا باعث فخر ہے : ساحر رشید

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسازساحررشیدنے کہاہے کہ بھارت کے مشہورفلمی میلے داداصاحب پھالکے فلم فیسٹیول میںفلم ”ماہ میر“کودوایوارڈزملناپاکستانی فلمی صنعت کےلئے باعث فخرہے ۔ایک بیان میںانکاکہناتھاکہ دوروزقبل نئی دہلی میں ہونے والے فلمی میلے میں”ماہ میر“کوبہترین فلم اوربہترین میوزک کے ایوارڈزسے نوازگیاہے ۔فلم کے دونوں ایوارڈزانڈوپاک پیس ایکٹویسٹ ہرش نارائن نے وصول کیے ہیں۔میلے میںشائقین نے مذکورہ فلم کو بے حدسراہااوراسے پاکستان کی شاندارفلم قرار دیاگیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن