• news

آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن مزاحیہ فلم میں جلوہ گر ہونگی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن فلموں میں کام کریں گی۔ امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوڈ اولیوو کے مد مقابل آئیں گی۔ مزاحیہ فلم میں پیرس جیکسن بیس سالہ دوشیزہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آسٹریلوی نیش ایجرٹن ہیں۔ فلم ایک امریکی کاروباری شخصیت کی زندگی کے بارے میں ہے تاہم ابھی فلم کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ پیرس جیکسن آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔پیرس اس سے پہلے بھی ٹی وی سیریز کے ایک حصے میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن