یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے لگاتار آٹھویں مرتبہ پاکستان انٹر ورسٹیز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ایچ ای سی اور بحریہ یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹرورسٹیز باسکٹ بال چیمپئن شپ لگاتار آٹھویں مرتبہ جیت لی۔ یو سی پی نے فائنل میں پنجاب یونیورسٹی کو 78-57 پوائنٹس سے شکست دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے میزبان بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کو55-52سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ڈائریکٹر کموڈور (ر) حسن مصطفیٰ نے کھلاڑیوں میںانعامات بھی تقسیم کئے۔یوسی پی ٹیم کے کھلاڑی زین کو فائنل کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا ۔فائنل میچ میں یوسی پی کی ٹیم شروع سے آخر تک حاوی رہی، پہلے کوارٹر میں یوسی پی کی ٹیم کوپنجاب یونیورسٹی پر 8پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جودوسرے کوارٹر میں میں بھی 8، تیسرے کوارٹر میں یوسی پی کی برتری بڑھتے ہوئے 20 ہو گئی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں 21پوائنٹس کی برتری کے ساتھ78-57کے سکور کے ساتھ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے 2016-17ءکا چیمپئن ہونے کااعزاز حاصل کرلیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کو55-52سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حسیب نے 19 اور ایم حمزہ نے 17پوائنٹس حاصل کر لیا۔ بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے ولید وڑائچ 21 اور اسامہ قمر14پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ فائنل میچ پر آرگنائزنگ سیکرٹری اور بحریہ یونیورسٹی کے سپورٹس آفیسر مرزا تسنیم احمد، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ محمد ریاض، یوسی پی کے ڈائریکٹرسپورٹس ارشدستارپہلوان اورٹیم منیجر حافظ محمداسلم بھی موجود تھے۔ یو سی پی کے ڈائریکٹر سپورٹس ارشد ستار پہلوان اور ٹیم منیجر حافظ محمد اسلم نے اپنی ٹیم کو لگاتار آٹھویں مرتبہ پاکستان انٹر ورسٹیز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر ٹیم کومبارکباد پیش کی ۔ ڈائریکٹرسپورٹس یو سی پی ارشدستار کی جانب سے زین کو 12ہزارروپے جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں کو آٹھ آٹھ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔