• news

پی ایچ ایف ٹرائینگولر سیریز : سینئر ٹیم نے ڈویلپمنٹ سکواڈ کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹرائینگولر ہاکی سیریز میں پاکستان سینئر ٹیم نے پی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ سکواڈ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاکستان سینئر ٹیم کی ہاکی سیریز میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ سینئر کے علیم بلال اور اسلان قادر نے دو دو جبکہ کپتان حسیم خان نے ایک گول کیا۔وقفہ تک سینئر ٹیم کو ڈیویلپمنٹ سکواڈ کے خلاف دو صفر سے برتری حاصل تھی۔

ای پیپر-دی نیشن