• news

چار سال میں لوڈشیڈنگ واضح کم ہوئی، مخالفین نے کیمپ لگانے میں دیر کر دی: ایاز صادق

لاہور(خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 2013ء سے اب تک لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ مخالفین نے کیمپ لگانے میں دیر کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے، امید ہے کہ عمران خان کے کیس میں بھی جے آئی ٹی بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 86اچھرہ میں پارٹی عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے دور حکومت میں شہروں میں 12گھنٹے اور دیہاتوں میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی۔ چار سال تک یہ کہاں سوئے رہے؟ اب الیکشن آ گئے ہیں اور انہیں عوام کا درد یاد آ گیا ہے، قوم ان کے ڈراموں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی پانچ سالہ معیاد پوری کرے گی اور الیکشن 2018ء میں ایک مرتبہ پھر عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن