• news

آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلر ایسوسی ایشن کا 25 مئی سے 25 جون تک صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے 25 مئی سے صوبے بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اسحقٰ میو نے ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈرگز ایکٹ 1976ء میں ترامیم کرکے ڈرگز رولز 2017ء کے نام سے ایک ڈرگز پالیسی نافذ کی ہے جو عوام کی جان اور صحت کیلئے خطرہ ہے۔ پالیسی نافذ ہونے کے بعد غیر معیاری ادویات کی تیاری عروج پر ہے۔ لاہور میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 25 مئی سے 25 جون تک پنجاب میں 1 ماہ کیلئے میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن