شہبازشریف نے پولیس کی کارکردگی مانیٹرکرنے کیلئے فیس بک گروپ بنا دیا
لاہور ( آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک فیس بک اکائونٹ بنایا گیا ہے جس میں پنجاب کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو فیس بک اکائونٹ جوائن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا فیس بک اکاؤنٹ میں افسران کی جانب سے کارکردگی کے بارے میں تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جائے گا تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جا سکے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف خود فیس بک اکائونٹ کو مانیٹر کریں گے۔