• news

مجلس احرار کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس عطاء المہیمن بخاری امیر منتخب

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابی اجلاس میں آئندہ 5 برس کی دستوری مدت کے لئے سید عطاء المہیمن بخاری کو امیر، عبداللطیف خالد چیمہ کو ناظم اعلیٰ اور ڈاکٹر عمر فاروق احرار کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب کرلیا ہے۔ پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری اور مولانا محمد مغیرہ کو مرکزی نائب امیر اورمیاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرار کو مرکزی نائب ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر محمد آصف کوناظم دعوت و ارشاد کاعہدہ دیاگیا اور مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی سندھ اور مولانا تنویر الحسن پنجاب کے سیکرٹریز ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن