• news

حنیف عباسی اور فواد چودھری میں اشاروں کی جنگ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ میں حنیف عباسی اور فواد چودھری اشاروں ہی اشاروں میں ایک دوسرے پر طنز کے تیر برساتے رہے اور ’’جنگ‘‘ کرتے رہے۔ فواد چودھری نے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حنیف عباسی کو اشارہ کیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، بس کیس کو لمبا کر رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے مخصوص انداز میں جوابی اشارہ کیا، انگلی پر انگلی ماری کہ عمران خان نااہلی سے بچ نہیں پائیں گے، اشاروں کی اس دلچسپ جنگ کے دوران دونوں ہنستے بھی رہے۔

ای پیپر-دی نیشن