دنیا کیلئے اگلے سو برس نہایت خطرناک ہوسکتے ہیں: ماہر فلکی طبیعات
واشنگٹن (صباح نیوز) ماہر فلکی طبیعات سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے اگلے سو برس نہایت خطرناک ہوسکتے ہیں، اس سے پہلے ہمیں نئی دنیا بسانا ہوگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سو برس کے دوران دنیا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، موسمیاتی تبدیلیوں، شہاب ثاقب گرنے کے بڑھتے واقعات، قدرتی آفات اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی دنیا بسانے کے لیے ہمیں کسی نئے سیارے کا رخ کرنا پڑے گا۔