• news

اورکزئی‘ خیبر ایجنسی سرنگوں میں چھپایا بھاری اسلحہ برآمد

کوئٹہ + پشاور + لاہور (بیورو رپورٹ + نامہ نگار) کیچ کے علاقے دشت شکرو سے بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر میر محمد علی رند کے قریبی رشتہ دار کی نعش برآمد ہوئی ہے اسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ایف سی نے تمپ سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گجرات میں پولیس نے کباڑیئے عابد حسین کی دکان پر چھاپہ مار کر3 مارٹر گولے برآمد کر لئے کباڑیئے کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ستراہ میں سی ٹی ڈی نے لاری اڈا سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمد کر لیا۔ سوات دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرنٹیر کور خیبر پی کے نے اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے زیر زمین سرنگوں میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کر لیا۔ لاہور میں سندر کے علاقے سے پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن