• news

فیصل آباد: چکن پاکس میں مبتلا ایک اور مریض ہسپتال دم توڑ گئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چکن پاکس کے خطرناک مرض میں مبتلا ایک اور مریضہ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئی، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ مزید 6 مریض داخل ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 138 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر357ج۔ب ستیانہ روڈ جڑانوالہ کی رہائشی پچاس سالہ ارشاد بی بی زوجہ اصغر علی کو چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی بناء پر جڑانوالہ کے پرائیویٹ ہسپتال سے 26اپریل کو الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا تھا جہاں اس کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا تھا کہ متاثرہ خاتون دس روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یوں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ الائیڈ ہسپتال میں مزید نئے 6 مریض داخل ہونے سے متاثرین 138 ہو گئے ہیں جبکہ فیصل آباد شہر میں دیگر ہسپتالوں میں آنے والے اب تک کے متاثرین کی تعداد 238 بتائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن