چین جا کر اندازہ ہوا ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے: پرویز خٹک
پشاور(این ا ین آئی) وزیراعلی خیبر پی کے پرویزخٹک نے کہا ہے کہ چین جا کر اندازہ ہوا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے بعد خیبر پی کے سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ موزوں بن چکا ہے۔ پشاور میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے ڈیجیٹل یوتھ سمیٹ پری لانچنگ تقریب سے خطاب میں بیرون ممالک کے آئے ہوئے وفود کا سمیٹ میں شرکت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کی حالت بہتر ہوئی ہے ۔ امن وامان کی صورتحال میں بہتری صوبے میں سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔ سی پیک سے افغانستان اور دیگر وسطی ایشائی ممالک تک رسائی ممکن ہوگی انہوں نے کہا کہ روٹ کے باعث گوادر کے قریب ہو جائیں گے۔ تین سال میں بہت سارے اصلاحات لی کر آئے ہیں۔70 سے 80 فیصد کام کر چکے ہیں، مزید اداروں کو بھی بہتر کرناہے۔ چین 100 پروجیکٹس لے کر گئے تھے۔ چائنہ میں اسی سے زائد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔