کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
O جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟ O فرعون نے کہا ہاں بڑی خوشی سے بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے O حضرت موسیٰؑ نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو O انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب رہیں گے O
سورۃالشعرا(آیت41تا44)