وزیراعظم کی جندال سے ملاقات پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال سے ملاقات سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ تحریک التوا میں وزیراعظم اور اور سجن جندال کی مری میں ملاقات پر سوال اٹھایا گیا ہے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے مری میں انعقاد کیلئے پروٹوکول قوانین میں لچک پیدا کی گئی ملاقات کے بعد سرکاری طور پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی\ ایسے اقدامات وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں ایسے اقدامات سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اسے فوری طور پر اسمبلی فلور پر زیر بحث لایا جائے۔ تحریک التوا پر نوید قمر، نفیسہ شاہ، اعجاز جاکھرانی، عذرا فضل پیچوہو، شازیہ مری، یوسف تالپور اور بیلم حسنین کے دستخط ہیں۔